دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیربالا عرفان علی کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا عامر علی شاہ کے زیرصدارت پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اشفاق، محکمہ لائیوسٹاک، ٹی ایم ایز، ایگریکلچر اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس مں نرخناموں اور اشیاء کے ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے اشیاء خوردنوش کے نئے قیمتیں مقررکی۔ نئی قیمتیں منڈی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی بنا پر مقرر کئے گئے ہیں جو اشیاء کی پرچون فروخت پر لاگو ہونگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو نرخناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے افسران کو روز مرہ کی بنیاد پر صبح شام بازار میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی گزارش کی کہ گرانفوشوں کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے کمپلنٹ سیل نمبر۔881661 0944 پر دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے