کرم (مانند نیوز)ضلع کرم کے پشتو زبان کے شعر و ادب سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیت، شاعر، ادیب،دانشور اور محقق مرحوم روشن بنگش کی یاد میں ان کی زندگی اور فن پر گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک ادبی سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود مہمان خصوصی تھے۔سمینار میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیراور صوبہ بھر کے نامی گرامی شعراء، ادباء، دانشوراور محققین نے شرکت کی۔ سمینار کے مختلف سیشنز میں روشن بنگش(مرحوم) کی شاعری، نثری اور ادبی خدمات پر نامور محققین نے مقالے پیش کئے۔علاوہ ازیں شعراء نے اپنے کلام سے انہیں نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر مضامین بھی پیش کئے۔ مزید برآں ایک آزاد مشاعریکا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شعراء نے اپنے کلام پیش کرکے پرُجوش حاضرین سے داد وصول کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے اضلاع پایاں سے آنے والے شعراء اور ادیبوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سمینار میں تشریف آوری پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے سمینار کے انعقاد سے شعراء کا پشتو زبان سے پیار اور محبت کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے روشن بنگش کی پشتو ادب کیلئے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور شعراء کو ان پروگراموں میں مدعو بھی کریں گے۔ سمینار کے اختتام پر سپین غر ادبی جرگے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد انور کو سپین غر اعزازی ایوارڈ بھی پیش کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے