وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان ضلع لوئر وزیر قبائل کے چار قبیلوں کا پاک افغان بارڈر انگوراڈہ برمل میں متفقہ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارڈر پر رہائش پذیر قبائل کی مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جرگہ میں ملک کے مختلف شہریوں کے دورے پر جانیوالی وفد نے قوم کو اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وفد نے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، کہ سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات غور سے سننے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، وفد نے تعاون کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، وفد نے بھرپور تعاون پر ملک رشید مغل خیل ، ملک نورالرحمن اشرف حیل ، ملک عبدالروف اور نظام کا خصوصی آور اسپشل شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے وفد کوبمکمل سپورٹ کیا اور ہر ملاقاتوں میں بھرپور ساتھ دیا، انگوراڈا مذاکراتی وفد نے پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ، جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسن ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، اسد قصر ، سنیٹر ہدایت اللہ ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سمیع اللہ برکی ، غالب حان وزیر ، ایم این اے زبیر وزیر ، ایم پی اے عجب گل وزیر ، اور دیگر کی کردار کو سراہا، جرگہ نے متفقہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے غوض وغور کیلئے انیوالے جمعہ کے دن دوبارہ جرگہ طلب کیا ہے، جو کہ آئندہ کے لئے پلان بنائے گا۔ جرگہ دھرنے کے مقام پر ہوا ہے، واضح رہیں کہ پچھلے 8 مہینوں سے پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کے چار اقوام اپنے مطالبات منوانے کیلئے بارڈر پر دھرنا دئے بیٹھے ہیں، اور پاک افغان بارڈر انگورآڈا ہرقسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند ہیں، جس سے یہاں کے باسیوں کے علاؤہ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہورہا پے۔