پبی (مانند نیوز) تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی مسلح راہزن افغانی سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔اکوڑہ خٹک کے علاقہ میں متحرک راہزن گرفتار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم،موبائل فونز،واردارت میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔مزید تفتیش جاری،انکشافات متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق۔مسمی لیاقت علی خان ولد محتاج ساکن محلہ رحمن آباد شیدو نے اکوڑہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں بس سٹاپ شیدو سے گھر جارہا تھا کہ نزد جنازگاہ 2 موٹر سائیکل سوار نے آکر مجھ پر پستول تان کر مجھ سے نقد رقم 98ہزار روپے،موبایل فونز چھین کر فرار ہوئے۔مدعی مقدمہ نے باقاعدہ ملزمان عبد الباری ولد محمد یعقوب ساکن افغانستان حال للمہ کیمپ اکوڑہ،محند بلال ولد انور گل ساکن،عمر آباد کے خلاف دعویداری کی۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے فضل سبحان خان ایس ڈی پی اواکوڑہ سرکل کی نگرانی میں نگاہ حسین ایس ایچ اوو ٹیم پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے ماسٹر مائنڈ افغانی عبد الباری تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،دوران انٹاروگیشن ملزم کی نشاندھی پر چھینی گئی رقم،موبائل فونز برآمد کیے گئے جبکہ ساتھی کو بھی گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے