دیر(مانند نیوز)دیر سپورٹس سٹیڈیم میں جاری سات روزہ انٹر ڈیپارٹمینٹل سپورٹس فیسٹول رنگا رنگ تقاریب کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد، ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ یامین خان، سابقہ سیفران منسٹر نجم الدین خان، تحصیل چیئرمین عیان اللہ خان،عمران سعید رہنما پی ٹی ائی دیر بالا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ اور دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے۔سات روزہ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ،والی بال،رسہ کشی اور بیٹ منٹن کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سات روزہ فیسٹیول میں کرکٹ فائنل میں دیر لیویز فورس اور رنر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جبکہ والی بال ریسکیو1122، رسہ کشی پولیس، اور بیڈمنٹن ٹی ایم اے دیر نے جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی اور ممبر صوبائی اسمبلی یامین خان نے مختلف کھیلوں میں جیتنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الضحی کے بعد ایک بڑا فیسٹول منعقد ہوگا جس میں صوبہ بھر کی کھلاڑی حصہ لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے