ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں قانونی دستاویزات نہ ہونے پر فائر کریکرز کے 10 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ درگئی محمد علی نے درگئی اور سخاکوٹ میں فائر کریکرز کے دکانوں کی چیکنگ کی اور تقریباً دس دکانوں کو قانونی دستاویزات نہ ہونے پر سیل کردیا۔اس کے علاوہ تحصیل درگئی میں غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی اور بجلی کے بقایاجات کے حصولی کے حوالے سے واپڈا کے اہلکاروں اور مختلف ویلج کونسلوں کے سیکرٹریز کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں باقاعدہ ایک لائحہ عمل طے کیا گیا۔