اورکزئی (مانند نیوز )ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے کمیونٹی ریزیلنس ایکٹیویٹی (سی آر اے) نارتھ کے تعاون سے قبائلی ضلع اورکزئی میں جشن بہاراں میلے کے موقع پر سکول کے طلباء میں کھیلوں کا سامان اور سکول بیگز تقسیم کئے۔سی آر اے نارتھ کے افسران کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی اپر اور لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مختلف سکولوں اور مدرسوں کے طلباء میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی کر چکی ہے جن کا مقصد یہاں پر آباد مختلف قوموں بشمول طلباء اہل سنت و اہل تشیع کے درمیان کھیلوں کے ذریعے بھائی چارے کی فضاء قائم کرکے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔سی آر اے نارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اورکزئی قبائل نے اس کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر جوانوں اور علاقے کی بہتر مفاد میں کھیلوں اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ دیگر اہم کام بھی کئے ہیں۔