اورکزئی (مانند نیوز )کا قبائلی ضلع اورکزئی کے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مال مویشی منڈیوں اور داخلی راستوں پر قائم پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی کانگو سپرے کر رہے ہیں یہ سلسلہ عیدالاضحٰی تک جاری رہے گا۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع اورکزئی ڈاکٹر خالد یونس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے لائیو سٹاک کا عملہ الرٹ ہے اورکزئی کے داخلی راستوں زیڑہ شاہو بویا چیک پوسٹ یخ کنڈاؤپر اورکزئی کے اندر آنے والے جانور کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے سپرے کررہے ہیں۔اس کے علاوہ غلجو،ڈبوری، مشتی میلہ، فیروزخیل اور کلایا کے مال مویشی منڈیوں میں بھی قربانی کے جانوروں پر کانگو وائرس سپرے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں میں بھی جو جانور ہوتے ہیں اس پر سپرے کرنے کیلئے لائیو سٹاک ٹیم کے ساتھ رابطہ کرکے قریبی ہسپتال یا مال مویشی منڈی لائیں تاکہ اس پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے سپرے کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے