پبی (مانند نیوز )اینٹی کرپشن کی جانب سے پبی میں ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر کے دفتر پر چھاپہ، گریڈ 16 کاکمپیوٹر آ پریٹر وسیم اقبال گرفتار ملزم نے جائیداد کے انتقال کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت لیا تھاجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبرنو شہرہ کے موجودگی میں اینٹی کرپشن افسران نے نشان زدہ 5،5 ہزارروپے کے نوٹ بر آمد کئے مد عی فدا حسین سا کن شیخان جلو زئی انٹی کرپشن نو شہرہ کے انچارج کو درخواست دی کہ پبی میں ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر میں گریڈ 16 کمپیوٹر اپریٹر وسیم اقبال جائیدادکے انتقال پرایک لاکھ روپے رشوت ما نگا ہے جس پر انٹی کرپشن ڈائریکٹر ربنواز خان کی خصو صی ہدا یت پر نو شہرہ کے سرکل آ فیسر رحیم خان مروت اسلم خان اے ایس آئی سا وید علی اے ایس آئی انعام اللہ اے ایس آئی دیگر انٹی کرپشن نفری نے زیر قیادت فدا محمد اے ڈی سی ہمراہ جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبرنو شہرہ اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پبی میں ریونیو سروسسز ڈیلیوری سنٹر دفتر پر چھاپہ مارا، اور گریڈ 16 کمپیوٹر اپریٹر وسیم اقبال گرفتارملزم نے جائیداد کے انتقال کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت لیا تھا، سول جج کی موجودگی میں عملہ نے ملزم سے رشوت کی رقم کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلی، ملزم کو موقع پر گرفتار کیا