پبی (مانند نیوز ) بانڈہ نبی تحصیل پبی میں دو فر یقین کے در میان را ضی نا مہ آئندہ بھا ئیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا تفصیلات کے مطابق شیر زادہ، لعل زادہ وغیرہ اور خان گل، اسد و دیگرکے مابین کئی عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی جسمیں 1 قیمتی جان ضائع ہوچکی تھی اسی دوران اصلاحی کمیٹی ڈاگبہسود کے مشران اور” ڈی ایس پی پبی” اور "ایس ایچ او تھانہ پبی” کی شب و روز انتھک محنت اور کوششوں سے دونوں فریقین کو راضی نامے کیلئے راضی کیا بروز منگل 11 جون سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر اسرار نبی کی قیادت میں راضی نامہ جرگے منعقد ہوا جسمیں مفتی مولانا عبدالغفار بھی موجود تھے دونوں فریقین نے کلام پاک پر ہاتھ رکھ ایک دوسرے کومعاف کیا اورآئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا اسرار نبی نے راضی نامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جرگہ مشران اور تھانہ پبی کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر علماء کرام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جن کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی‘مزید کہا کہ نوجوان نسل آگے بڑھ کر معمولی رنجشیں ختم کرنے میں اپناکردار اداکرے آخر میں مولانا صاحب نے ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے