جنوبی وزیرستان (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان اپر پولیس علاقے میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام، وزیرستان میں بیک وقت چار متوازی حکمتیں کام کررہی ہیں، قبائلی عمائدین نے بروز بدھ تحصیل مکین کمرشل بازار میں سنکڑوں آفراد کا پولیس کی ناروا رویے کے خلاف ڈول کے تھاپ پر آحتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے عزت خان اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ مکین پر کاغذی کاروائی میں 270 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ گراونڈ پر 25 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے اور باقی ماندہ 2 سو سے زائد اہلکار ڈی پی او کو ماہانہ 15 ہزار روپے رشوت کے عوض ڈیوٹی سے مستثنی کردیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا اس لوٹ مار میں ریجنل پولیس آفیسر سمیت ائی جی خیبر پختونخواہ کا دفتر بھی ملوث ہے اور انکو برابر کا حصہ ملتا ہے جس کے باعث جنوبی وزیرستان محکمہ پولیس کے کالی بھیڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لا رہیہیں، ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے چوری اور منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے، مشران کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی عملداری صرف اپنے تھانے تک محدود ہوکر رہے گئی ہے مقررین نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے کرپٹ پولیس حکام کے خلاف اعلی سطح تحقیقات سمیت فوری طور پر تبادلے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے