اورکزئی(مانند نیوز )ضلع بھر میں عیدالاضحٰی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اورکزئی پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اورکزئی نذیر خان (PSP) کی براہ راست نگرانی میں مرتب کردہ فول پروف سیکورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں 1000 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے۔جبکہ نماز عید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلیے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ عیدگاہوں اور مساجد پر تعینات رہیں گی۔ ضلع بھر میں ٹریفک کی آمدورفت بحال رکھنے کے لیے تشکیل کردہ خصوصی ٹریفک پلان پر بھی عمل درامد شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر بھی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا گیاہے۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشگی تدارک کے لئے ضلع بھر میں ایلیٹ، QRFفورس کومتحرک کیاگیاہے۔ نماز عید سے قبل عیدگاہوں اورمساجد کی سوئیپنگ کی زمہ داری بی ڈی ایس سکوارڈ کو دے دی گئی ہے۔ پبلک مقامات اور رش والی جگہوں اور مقامی سڑکوں پر پولیس بیٹس اور پیادہ گشت بھی تعینات رہینگے۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام سرکلز ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نماز عید کے اوقات میں اپنے حدود کے مساجد اور عیدگاہوں کی نگرانی کے زمہ دار ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے