کرک (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں بشمول کرک سٹی، صابرآباد، لتمبر اور دیگر بازاروں کے تاجروں اور دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق فوری طور پر تمام بازاروں میں غیرقانونی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ لہٰذا تمام بازاروں کے تاجر اور دکاندار آج ہی رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اور ناجائز تجاوزات ہٹا دیں بصورت دیگر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔