ہنگو (مانند نیوز )حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے ضلعی انتظامیہ ہنگو کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین تھے۔سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد قیدیوں کی بحالی اور انہیں جیل کے اندر تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھے۔فٹبال، والی بال، رسہ کشی اور دیگر مختلف کھیلیں سپورٹس گالا کا حصہ تھے۔مذکورہ کھیلوں کے زبردست اور دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں قیدیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے محکمہ سپورٹس کی جانب سے سپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر ہنگو نے ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں اجتماعی اور انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ قیدیوں نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے خوش آئند قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے