پبی (مانند نیوز )تھانہ اضاخیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کیری ڈبہ سے لاکھوں روپوں مالیت کا اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مقدم خان ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں عادل سید ایس ایچ او تھانہ اضاخیل نے مین جی ٹی روڈ فرنٹ چوکی عجب باغ پر کاروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ نمبر2898/BE کو کرواکر تلاشی لینے ر9بندوق،3رائفل،2کلاشنکوف،4پپستول،مختلف میگزین،5ہزار مختلف بور کارتوس برآمد کرکے ملزم ندیم اللہ ولد نظراب گل ساکن سھیٹی ٹاؤن پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔