کرم (مانند نیوز)ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر امن و امان برقرار رکھنے اور شر پسند و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور عسکری قیادت کی جانب سے مفاد عامہ میں پے در پے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے زیرِ صدارت علی منگلہ فورٹ پیواڑ میں پیواڑ، گیدو، تری، کوتری، سرسرنگ، دلاسا، حقدرہ اور پیواڑ تنگی وغیرہ کے مشرانوں کیساتھ تفصیلی جرگہ منعقد ہوا جس میں ونگ کمانڈر 32 FF پاک آرمی کرنل سلیم،ڈی ایس پی نجف علی طوری اور پیواڑ سرکل کے ایس ایچ اوز مشتاق علی بنگش اور مجاہد حسین طوری نے شرکت کی۔جرگے میں قبائلی مشرانوں نے کھول کر علاقائی صورتحال پر اظہارِ خیال کیااور ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کی خاطر شر پسند عناصر کو کسی صورت اپنے صفوں میں جگہ نہیں دی جائے گی اور ان عناصر کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنگ آفیسر 32 FF نے کہا کہ ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر دائمی امن کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کرم کے امن خراب کرنے والے شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے