پشاور۔ (مانند نیوز)عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو سٹیشنز کھلے رہیں گے،ریسکیو 1122 کی جانب سے سیاحتی مقامات پر غوطہ خور و میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122 اہلکار ممکنہ گرمی اور ہیٹ ویو سے بروقت نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے، ریسکیو 1122 ایمبولینسز، فائر ویکلز اور دیگر آلات کے ساتھ ضروری سامان بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام اضلاع میں اعلی افسران اپنے اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے