کوہاٹ (مانند نیوز)تاندہ ڈیم کوہاٹ میں بدھ کے روز نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے ہمراہ تاندہ ڈیم کا دورہ کیا اور لاشوں کو نکالنے کے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن میں ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔لاشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پہلے ہی ڈیمز اور دریاؤں میں نہانے اور تیراکی کرنے پر دفعہ 144 نافذ کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو ضیاع سے بچایا جا سکے۔ مقامی پولیس نے تاندہ ڈیم میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے متعلقہ دفعات کے مقدمات درج کر دئیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے