اسلام آباد(مانند نیوز)وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 20 پاکستانیوں کی اموات مکہ میں، 6 مدینہ میں ، 4 منی میں، 3 عرفات میں اور 2 مزدلفہ میں ہوئیں۔عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔سعودیہ میں شدید گرمی، 600 مصریوں سمیت 920 حجاج جاں بحق وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے، سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے، بعد میں غسل دے کر حرمین میں نمازِ جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے