بریکوٹ(مانند نیوز)ٹی ایم اے بریکوٹ نے ماضی کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے دنوں میں سب ڈویژن بریکوٹ میں صفائی کابہترین انتظامات کئے۔پورے علاقے میں سڑک کنارے آلائشوں کو بروقت اور جلدہی ٹھکانے لگاتے ہوئے علاقے کو بدبو اور گندگی سے پاک کیا۔جس پر علاقے کے عوام نے سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔سینٹری انسپکٹر ظفر علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ تحصیل چیرمین کاشف علی اور ٹی ایم اوانور سادات کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحی کے تین دنوں کے دوران مسلسل قربانی کے جانوں کے آئشوں کو ٹھکانے لگانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور مسلسل کام کرتے ہوئے پورے علاقے کو گندگی سے صاف کردیا۔انہوں نے کہاکہ اس سال ہمارے ساتھ علاقے کے لوگوں نے بھی بہت تعاون کیا جس کی وجہ سے ہماری ٹیم اپنے مقاصد میں بھر پور کامیاب ہوگئے۔عیدالاضحی کے دوران ہمیں کسی بھی علاقے سے آلائشوں کے بارے میں کوئی شکایت موصول ہوتی تو اس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے شکایت دور کی جاتی۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے ٹیم اور عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ٹی ایم اے بریکوٹ کی کارکردگی کو نمایاں بنا کر ہمیں عزت سے نوازا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے