کوہاٹ (مانند نیوز)عیدالاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس یس سی کوہاٹ نے اپنے پہلے سے ترتیب شدہ (پلان) عید کی خصوصی صفائی مہم پر عمل کرتے ہوئے کوہاٹ کے 6اربنز اور کے ڈی اے سے تقریبا1816 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے سے تلف کردیاہے۔ اس صفائی مہم میں 100مختلف گاڑیوں جس میں سوزوکی منی ٹپرز، گاربج کمپیکٹر، ٹریکٹر ٹرالیز، سکپ ٹریکٹرز، ٹریکٹر شاول اور اسکیویٹر شامل تھے۔ عید کی خصوصی صفائی مہم میں انتظامی افسران سمیت 445 کے قریب سٹاف نے حصہ لیا۔ عیدقرباں کی خصوصی صفائی مہم کا با قاعدہ افتتاح عید کے پہلے روزممبر صوبائی اسمبلی داود شاہ نے اربن 6 تپی سے اور ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان نے پولیس لائن ڈپو اربن2 سے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال اور ڈبلیو ا یس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف بھی موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی داود شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان نے باقاعدہ شاول ٹریکٹر چلا کر عیدالاضحی کی خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کیا۔عیدالاضحی کے دوسرے روز ممبر نیشنل اسمبلی شہریار آفریدی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ حامد اقبال ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر طاہر عفیف اور چیف سینیٹری محمد سہیل کے ہمراہ تمام کوہاٹ شہر کی صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے صفائی کے انتطامات کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے اپنے دائرہ کار کے علاقوں میں 232 کے قریب کلیکشن پوائنٹس اور22 ٹرانسفر سٹیشنز بنائے تھے۔جس کے بارے میں پہلے سے ہی عوام کوسوشل میڈیا اور آگاہی کمپینز کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے آگاہی مہم میں پمفلٹس اور 2000 ہزارکے قریب بائیو ڈیگریڈبل بیگزبھی تقسیم کئے۔ عید کے دوران لگاتار ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف روف،ڈپٹی جنرل منیجر طاہر عفیف،ایکٹنگ مینیجر آپریشنز عماد بنگش،منیجرمیڈیا اینڈکمیونیکیشن عاصمہ علی اور چیف سینٹری انسپکٹرمحمد سہیل خود فیلڈ پر موجود رہ کر صفائی کی نگرانی کرتے رہے تاکہ عوام کو صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت نہ ہو۔ ڈبلیو ایس ایس کوہاٹ نے عید کے پہلے دن رات11بجے ہی تک صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔ ڈبلیو ایس ایس کو ہاٹ کاکمپلینٹ سیل عید کے تینوں دن صبح 8 بجے سے رات 12بجے تک کھلا رہا اورعوام کی جانب سے عید کے دوران صفائی کے حوالے سے 8اور پانی کے حوالے سے12 شکایات موصول ہوئیں جن کو وقت پر حل کردیا گیا تھا۔ عیدالاضحی کے دوران واٹر سپلائی سٹاف بھی تین دن ڈیوٹی پر موجود رہا اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔ عید قرباں کے تینوں دنوں کی آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹ پر پہلے سے ہی کھودے گئے گڑھے میں ڈالا گیا اورعید کے تیسرے دن آپریشن ختم ہونے کے بعد اس کو ماحول دوست طریقے سے تلف کیا گیا۔ صفائی آپریشن کے ختم ہونے کے بعد تما م کلیکشن پوائنٹس کی فینائل سے واشنگ کے بعد وہاں چونا بھی ڈالا گیا تا کہ جراثیم پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ عوام کی جانب سے بھی ادارے کو کافی ویڈیو میسجزموصول ہوئے اور سوشل میڈیا پربھی ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے کام کو کافی پزیرآئی ملی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے