ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں عید الاضحٰی کے موقع پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے تمام ڈرائیوروں سے اضافی رقم مسافروں کو واپس کرایا گیا۔ حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایات کے مطابق ٹریفک انسپکٹر بٹ خیلہ، درگئی اور سخاکوٹ کی نگرانی میں عید الاضحٰی کے موقع پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے تمام ڈرائیوروں سے اضافی رقم مسافروں کو واپس کرایا گیا۔ اس کے علاوہ بہت سے گاڑیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا اور کرایہ حکومت کی جاری کردہ نرخنامے کے مطابق لینے کی سختی سے ہدایات کی گئیں۔ اسی طرح ٹی ایم اے اہلکاروں نے عید الاضحٰی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے