شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پریس کلب کی جانب سے قبائلی صحافی کے قتل کے خلاف شدید مذمت کی گئی اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، جمعہ کے روز شانگلہ پریس کلب اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے جاری کردہ ا علامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں قبائلی صحافی کے بییمانہ قتل کے خلاف صحافیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شانگلہ پریس کلب کے صدر آفتاب حسین اور دیگر سینئر صحافیوں محمد یونس، ناصر محمود ناصر، سہیل حسن،انور حسین و دیگر ر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبائلی صحافی کے قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ ان صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہو قبائلی صحافیوں کی تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔شانگلہ پریس کلب الپوری و شانگلہ یونین آف جرنلسٹ نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید صحافی کے لیے شہید پیکج کا اعلان کرے اور ان کے بیوہ اور یتیموں کے لیے بھی خصوصی پیکج دے۔ اجلاس میں دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی اور قبائلی صحافی کے بہمانہ قتل پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔۔