کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے جمعہ کے روز کوہاٹ کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی شفیع اللہ جان اور داؤد شاہ آفریدی کے ہمراہ کوہاٹ گرڈ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے کوہاٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر آفتاب عالم آفریدی نے خود ہی موقع پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کیا اور واپڈا کے حکام کو اسی شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ واپڈا وفاق کے زیرانتظام ادارہ ہے جو ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ وفاق میں بیٹھی مینڈیٹ چور حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں تمام پارلیمنٹیرینز کو اپنے اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کر کے لوڈشیڈنگ شیڈول طے کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات دی ہیں۔آفتاب عالم نے کہا کہ آج ان کا اپنے اراکین اسمبلی کے ہمراہ گرڈ سٹیشن کا دورہ وزیر اعلیٰ کے ہدایات پر عملدرآمد کیلئے کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے