کرک (مانند نیوز)بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک اور جملہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت واپڈا کرک کے حکام اور گرڈ اسٹیشنز کے انچارج نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کرک نے واپڈا حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کرک کے تمام فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے۔مزید برآں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور ساتھ ساتھ لیگل میٹرائیزیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر کرک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں، بجلی کے بقایاجات ادا کریں اور بجلی چوری کے روک تھام اور لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے پیسکو کے ساتھ تعاون کریں۔پیسکو حکام نے ڈپٹی کمشنر کوحکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے