اسلام آباد (مانند نیوز) خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کی جانب سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے جانشین انتقال کر گئے ہیں۔خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرشیخ صالح الشیبی کی نمازِ جنازہ نمازِ فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں المولا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کعبہ کی چابی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے