کوہاٹ (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ کے عوام نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور پارٹی کے دیگر سینکڑوں اسیر رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی اور ان کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کے خلاف کچہری چوک کوہاٹ میں ایک پُرامن مگر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ، اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد آفریدی، چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال، چیئرمین تحصیل لاچی احسان خان، سابق ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سلمان شنواری، پارٹی کی مقامی قیادت اور پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی اور اراکین اسمبلی شفیع جان اور داؤد آفریدی کی قیادت میں کارکنان بڑی بڑی ریلیوں کی شکل میں کچہری چوک کوہاٹ پہنچے جہاں پر یہ ریلیاں بڑے احتجاجی مگر پرامن مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔مظاہرین نے عمران خان کی بڑی بڑی تصاویر اٹھائے ”شرم کرو حیا کرو، عمران خان کو رہا کرو“’ کے نعرے لگا رہے تھے۔صوبائی وزیر قانون، اراکین اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کوہاٹ کے بہادر اور غیور عوام کا شکریہ ادا کیا جو تمام تر مشکلات اور سختیوں کے باوجود عمران خان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ڈٹ کر کھڑے رہے اور آج پرامن احتجاج کے ذریعے خان صاحب اور دیگر تمام بے گناہ قیدیوں کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے عمران خان اور دیگر بے گناہوں کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نہیں بلکہ ہماری نئی نسل کی بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ملک کے وسائل پر قابض غاصب قوتیں یہ نہیں چاہتیں۔اگر عمران خان آج بھی اپنے موقف سے ہٹ جائے تو آج ہی جیل سے باہر ہوں گے۔عمران خان کو عوام کے حقوق، حقیقی آزادی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر آج ہم ناکام ہو گئے تو ہماری نئی نسل ہمیشہ ان غاصبوں کا غلام رہیں گی۔عمران خان اس قوم اور پاکستان کی ضرورت اور آخری امید ہیں۔ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اس کیلئے ہم کوئی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے