کرک (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت میجر(ر) محمد سجاد بارکوال کی زیر قیادت ضلع کرک کی امبیری کلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوردیگر بے گناہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف اور ان کی رہائی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر صوبائی وزیر زراعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ عمران خان ملک و قوم کیلئے کتنے مخلص اور خیر خواہ ہیں اور اگر وہ باہر آ گئے تو وہ نہ صرف ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے بلکہ ملک کے چوروں کو بھی ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے یہی وجہ ہے کہ ہم عمران خان اور ان کے حامیوں کی اسیری کیلئے ہر ممکن غیر قانونی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔اب جبکہ عوام اپنے مقبول رہنما اور ان کے حامیوں کی آزادی کیلئے باہر نکل آئے ہیں تو بہت جلد انشاء اللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور عمران خان ہمارے درمیان ہو گا۔مخالفین چاہے جتنے بھی جتن کریں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ دریں اثناء عمران خان کی رہائی کیلئے ٹیری چوک میں بھی خورشید خٹک ایم پی اے کی قیادت میں ”’عمران خان کو رہا کرو“ ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پر ہوا جس میں اسپیکر تحصیل کونسل انجنئیر حسن جان، فرقان شاہ، مئیر عنایت خٹک، سابقہ چیئرمین شوکت خٹک، تحصیل صدر ولایت شاہ،چیئرمین ملک عامر، چیئرمین حامد اور یوتھ کونسلر اسد خٹک سمیت کثیر تعداد میں مقامی پارٹی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں کی آواز ہیں اور انہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا۔عوام کے بھرپور طاقت سے عمران خان بہت ہمارے درمیان ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے