پبی (مانند نیوز)قومی اصلاحی کمیٹی سپین خاک تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام قو می جر گہ منعقد ہوا جر گہ میں تحصیلدار پبی فضل ہادی،گرداور پبی گوہر ایوب،ایس ایچ او تھانہ جلوزئی عبدالواحد،حلقہ پٹواری سمیت دیگر اداروں کے آفسران اور سپین خاک کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی قو می جر گہ سے قومی اصلاحی کمیٹی کے ممبران سرپرست اعلیٰ تاج ولی خٹک،صدر نوزلی خٹک،جنرل سیکرٹری نورالامین،انفامیشن سیکرٹری سعادت خان فنانس سیکرٹری سید ذھین شاہ اور قاضی صاحب نے قو می جر گہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قومی شاملات موضع ڈاگ اسماعیل خیل حصہ سپین خاک کا منصفانہ تقسیم، قبضہ گروپ سے زمین کی حصولی،ہوائی فائرنگ اور منشیات اور غیر قانونی اقدام کو روکنا،سماجی اور اخلاقی اقدام کو فروغ دینے کے حوالیاقدا مات کر ینگے اجلاس سے سرپرست اعلیٰ تاج ولی خٹک نے کہا کہ قبضہ گروپ کے خلاف ہم نے ڈی سی نوشہرہ کو لیٹر بھی کیا ہے جس پر انھوں نے متعلق افسران کو جلد از جلد عمل کرنے کا حکم دیا ہے تحصیلدار فضل ہادی نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہم سپین خاک میں کھلی کچہری قائم کرینگے اور آپ کے تمام مسائل حل کرینگے اور ڈی سی نو شہرہ کے حکم کے مطابق آپ لوگوں کے شاملاتی زمینوں پر ناجائز قبضہ ختم کر کے دم لینگے ایس ایج او جلو زئی عبدالواحد نے کہا کہ پولیس آپ لوگوں کے خادم ہے اور آپ کے شانباشانہ کھڑے ہے انھوں نے کہاکہ قبضہ گروپ اور منشیات فروش کے خاتمے تک دم نہیں لینگے قومی اصلاحی کمیٹی کے تمام ممبران اور سپین خاک کے عوام نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ،چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختون خواہ سیپورزور مطالبہ کیا کہ ان قبضہ گروپوں سے عوام کونجات دلا ئیں آخر میں قومی اصلاحی کمیٹی نے سر کاری اداروں کے آفسران اور علاقے کے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا کہ اس کے اس قو می جر گہ کے اجلاس میں شر کت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے