پبی (مانند نیوز)شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پی پی پی نوشہرہ تین واضح دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔صوبائی صدر کی بنائی گئی چار رکنی عبوری تنظیم سے سینئر نائب صدر سلیم کھوکر مستعفی ہو گئے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے خٹک باغ میں خواتین کے بجائے مردوں کو دیکھ کر منتظمین پر برہم ہو گئی۔ سالگرہ کی تقریبات خٹک باغ، سپین خاک اور پیر سباق میں الگ الگ پروگرام منعقد ہوئے۔ پارٹی جیالوں کا ضلعی عبوری تنظیم کو بوگس قرار دے کر فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگاتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے تین دھڑوں کے زیر اہتمام قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات شدید اختلافات اور دھڑ بندی کا شکار ہو گئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن روبینہ خالد خٹک باغ کی سالگرہ تقریب میں مہمان خصوصی تھی اور کیک کاٹا گیا۔ خٹک باغ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے نعرے کے جواب میں عمران عمران کے نعرے اٹھنے پر منتظمین سخت پریشان ہو گئے۔ جس کی بنیادی وجہ پارٹی کارکنوں کی عدم شرکت تھی دوسری سالگرہ کی تقریب ڈاگ اسماعیل خیل کے گاؤں سپین خاک میں حجرہ حیدر نواز خان ایڈوکیٹ صوبائی رہنماء پیپلز لائر فورم میں منائی گئی۔جس سے پیپلز پارٹی کے ضلع رہنماء سعید اللہ خان،پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس،پی پی پی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان،نور البشر ساول،محمد فاروق خٹک، ڈاکٹر واجد خان اضاخیلی، سلیم کھوکر، یوسف شباب، میاں امتیاز علی شاہ، اور حیدر نواز خٹک نے خطاب کیا۔ جبکہ تیسری سالگرہ کی تقریب پیر سباق میں منعقد ہوئی۔جس سے پیپلز ڈاکٹر فورم کے سابق صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار خان نے خطاب کیا۔ پی پی پی ضلع نوشہرہ تین واضح دھڑوں اور گروپوں میں تقسیم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن صوبائی قائم مقام صدر محمد علی شاہ باچا کی عجلت میں بنائی گئی عبوری تنظیم میں غیر مقبول لوگوں کو تنظیم کا حصہ بنانے پر شدید ناراض ہے اور عبوری تنظیم کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نے 2024 کے الیکشن میں کھلم کھلا پارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی.