اسلام آباد ( مانند نیوز) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا25واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاانہوں نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے