ہنگو (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے ضلع ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس کا انعقادکیا جس میں حاجی یوسف خان اورکزئی ایم این اے، شاہ تراب خان ایم پی اے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو، ایکسیئن پیسکو، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ڈی سی ہنگو نے اجلاس کو صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے فارمولا کے بارے میں آگاہ کیا جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع ہنگو سے 3 فیڈرز کو لیا گیا۔ ان فیڈررز پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 12 گھنٹے پر لایا جائے گا، پیسکو بلز کی ادائیگی میں بہتری کی صورت میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید کم کیا جاسکے گا اور ساتھ ساتھ دوسری جانب غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن بدستور جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران تیار کی گئی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کل سے بھرپور آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ آپریشن میں ہنگو میں بجلی چوری کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے