کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیرکی ہدایت پر بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے افسران نے واپڈا حکام اور کوہاٹ پولیس کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں بشمول پرشئی، گل حسن بانڈہ، جرمااور ڈھوڈہ میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کوہاٹ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے. آپریشن کو بتدریج ضلع کوہاٹ کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ کرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے آپریشن کرنے والے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے