کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہریار آفریدی ایم این اے اور اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد آفریدی ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کوہاٹ کے عوام کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پہلی فرصت میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کیلئے 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظورکر دی ہے اور عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ منتخب اراکین اسمبلی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ضلع کوہاٹ میں دوسرے اہم شعبوں کیلئے بھی اسی طرح دریا دلی سے فنڈز فراہم کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا موجودہ دور کوہاٹ کیلئے ایک مثالی اور تاریخی دور ثابت ہو گا کیونکہ پہلی دفعہ کوہاٹ سے پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا ہے اور اس کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایک پیج پر ہیں اور وہ مل کر کوہاٹ کی ترقی خوشحالی کیلئے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور یقیناً اس کے پورے ضلع پر انتہائی مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے