ایبٹ آباد (مانند نیوز)محرم الحرام کے دوران حضرت امام حسین (رضی اللہ تعالی) کی شہادت کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امن کے قیام اور سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد میں ماضی کی طرح محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے تمام شہریوں خصوصا علمائے اکرام اور تاجروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور تعزیتی جلوسوں کے انعقاد کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تعاون پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مکتبہ فکر کے علمائے اکرام پر زور دیا کہ محرم کے دوران شیڈیول کی پابندی، مسجد و منبر کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ تقاریر سے اجتناب کیا جائے تا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نیکہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام اور تاجر قانون کا احترام کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی پولیس نیکہا کہ تمام مکتبہ فکر کے علمائے اکرام کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے معزز علمائے اکرام، انجمن تاجران، آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر، جنرل سیکرٹری نیمحرم الحرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد رضوانہ ڈار، ایس ایس پی پولیس، تمام مکاتب فکر کے قابل عزت علمائے اکرام، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبد الواجد،پیر آف توری شریف، تمام مکتبہ فکر کے جید علمائے کرام، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ٹی ایم او حویلیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حامد،انجمن تاجران،نمائندہ 1122، صدر آل ٹریڈ فیڈریشن نعیم اعوان، ڈی او سوشل ویلفیئر، جنرل سیکرٹری، جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق، شاہد چودھری اور دیگر معزز شرکاء نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے