ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلہ سے ٹھنڈیانی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیٹ لائف انشورنس کے بیمہ ہولڈر عبدالرشیدکو بیمے کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ واضح ہو کہ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید نے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے خلاف شکایت برائے بیمہ پالیسی کی معیاد ختم ہو جانے کے باوجود بیمہ کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔شکایت درج ہونے کے فوری بعد اسٹیٹ لائف انشورنس کے افسران کو نوٹس جاری کئے گئے اور کیس کی مکمل چھان بین کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے فیصلے کے مطابق بیمہ پالیسی ہولڈر عبدالرشید کو مبلغ 5,19,360/- پانچ لاکھ انیس ہزار تین سو ساٹھ روپے کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ اس موقع پرشکایت دہندہ عبدالرشید نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج عبدالغفور بیگ کا شکریہ ادا کیاجن کے وساطت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ان کو حق مل گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوامی عدالت کی حیثیت رکھتا ہے جہاں شکایت دہندہ گان کے شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں اورجس وفاقی اور صوبائی محکموں مین بد انتظامی ہو یا اس کے خلاف شکایت درج ہو اس پہ بلا تاخیر اور فوری اقدامات ہوجانے کے بعد ان پہ عملدرآمدکو یقینی بنایا جاتا ہے۔ عبدالغفور بیگ نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارے میں شکایات کو فوری اور بلا معاوضہ حل کروایا جاتا لہذا عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے