ہنگو(مانند نیوز) ایچ اے ڈی پی ہنگو کے خلاف کنٹریکٹرز سراپا احتجاج،کڑرووں روپے کی اسکیمیں مکمل کر چکے،ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی انتظامیہ بل کلئیر کرنے میں ناکام ہے،دیگر محکموں کی موجودگی میں اس محکمے کی ضرورت نہیں رہتی،ڈپٹی کمشنر ہنگو اور دیگر حکام نے ہمیشہ کنٹریکٹرز کا ساتھ دیا ہے،ایم این اے اور ایم پی اے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کنٹریکٹرز کو ادائیگی بنائیں ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہنگو کے اراکین نے احتجاج کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گل صاحب شاہ کی قیادت میں خیال بت خان،نور سیف آفریدی،فیروز حاجی،نور خالق،محمد داود،میر اکبر،نور کریم،فیصل شاہ،سعید شاہ،انجئنیر عمر فیاض اورکزئی،خواجہ محمد،عطا الرحمان،شاہ نواز اور دیگر گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سجاد خان اور ان کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔اسر حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ادارے کو ختم کیا جائے۔گل صاحب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کے کنٹریکٹرز کڑوروں روپے کی اسکیمیں مکمل کر چکے ہیں۔پبلک ہیلتھ،سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکموں کی اسکیموں کی فائلیں ایچ اے ڈی پی کے دفتر میں موجود ہیں مگر ہمیں کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی اور وہاں فائلیں جمع ہو رہی ہیں۔اس ادارے کا عملہ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا اور مسلسل بہانے بازی سے ہمیں ٹرخایا جا رہا ہے،کنٹریکٹرز نے کہا کہ ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ادارے کو ختم کر دیا جائے۔کنٹریکٹرز نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے ذریعے ہمیں ڈایریکٹ ادائیگی کا طریقہ کار اپنایا جائے۔اس موقعہ پر گل صاحب شاہ اور دیگر نے ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ ایچ اے ڈی پی کے ڈائریکٹر سجاد خان اور ان کے عملے کے رویے کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں ادائیگیاں کی جائیں۔بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے ہمیشہ کنٹریکٹرز کے حقوق کا تحفظ کیا ہے جس پر ہم ان کی ستائش کرتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے