سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل خرکی سخاکوٹ کے چیئرمین سمیت منتخب ممبران نے موجودہ بلدیاتی نظام کومایوس کن قرار دیا دوسال گزر گئے مگر ابھی تک نہ اختیارات نچلی سطح منتقل ہوگئے اور نہ ہی ترقیاتی فنڈ کااجراء ہوسکا۔موجودہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی نچلی سطح منتقلی اور فنڈزکے اجراء کویقینی بنائیں۔اس سلسلے میں ویلج کونسل خرکی سخاکوٹ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی سعید اللہ منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محمدنعمان سمیت ممبران آصف علی خان، پیر اسماعیل، کسان کونسلر سلطان محمد اور یوتھ کونسلر بلال جان نے شرکت کی۔اجلاس میں ویلج کونسل کے عوام کودرپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور انکے حل کیلئے ممبران نے مختلف تجاویز پیش کئے۔ممبران نے کہا کہ ویلج کونسل میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے اور فنڈنہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے اس کے ساتھ ساتھ ویلج کونسل میں مچھر کی بہت زیادہ بہتات ہیں اور اس کیلئے سپرے کی اشد ضرورت ہے لہذا تحصیل چیئرمین فوری طور پر مچھر مار سپرے کابندوبست کرے۔ممبران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلدازجلدویلج کونسلوں کو ترقیاتی فنڈزکااجراء یقینی بنائیں اور قرار داد کے زریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ موجودہ بلدیاتی نظام میں دوسال کی توسیع کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین حاجی سعید اللہ نے بلدیاتی نظام میں حائل رکاوٹوں پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ دوسال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودصیح طور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کی گئی نہ انہیں فنڈ فراہم کیا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کیساتھ سخت ظلم کیا گیا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کہ بلدیاتی نمائندوں کیلئے فنڈ فوری طور پر مختص کر کے اختیارات نچلی سطح منتقل کی جائے تاکہ عوام کو فوری طور پر بلدیاتی نظا م سے ریلف مل سکیں