اسلام آباد(مانند نیوز)ہر سال ہِیٹ اسٹروک یا لُو لگنے سے متاثرہ بہت سے افراد کو ہسپتال لے جایا جاتا ہے اور ان میں سے بعض تو مر بھی جاتے ہیں۔ چنانچہ گرمی یا لُو لگ جانے کو ایک’’آفت“ بھی کہا جا سکتا ہے۔انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے،اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کیلئے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، جیسے ہی پانی کی کمی ہوگی، پسینہ آنا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان ”لو لگنے“ یا ”ہیٹ اسٹروک“ کا شکار ہوجائے گا۔لُو سے متاثر ہ شخص کو چکر آنا، سر میں ہلکا پن محسوس ہونا اور ٹانگوں میں اکڑن ہونے کے علاوہ مسلسل بہنے والا پسینہ، سر درد، متلی اور شدید تھکاوٹ بھی ہو سکتی ہے۔تاہم کچھ لوگ کھڑے ہونے میں مشکل، سانس رکنے، ہاتھ پاؤں سُن ہو جانے، دل کی تیز دھڑکن، پٹھوں میں درد اور اسہال کی شکایت بھی کرتے ہیں۔روزمرہ زندگی میں اگر ہم ان احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں تو لُو لگنے سے محفوظ رہنے کیلئے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے،گھر سے باہر ہونے کی صورت میں چھجے دار ٹوپی یا دھوپ سے بچاؤ کی چھتری استعمال کیجئے۔بچے ہیٹ اسٹروک کا زیادہ شکار ہوتے ہیں،گرمی کے دنوں میں بچوں کو ٹوپیاں پہننی چاہئیں، اپنے ساتھ ٹھنڈے مشروبات رکھنے چاہئیں اور زیادہ دیر تک باہر کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے۔معمر افراد انجانے میں پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ نوجوانوں کی طرح گرمی یا پیاس محسوس نہیں کرتے اور وقت پر مناسب مقدار میں پانی یا کوئی مشروب نہیں پیتے۔ہنگامی طبی امداد کے طور پر متاثرہ شخص کو کسی ٹھنڈے کمرے یا سایہ دار جگہ پر لٹا دیجیئے۔مریض کے پیروں کو باقی جسم کی نسبت اونچا رکھیئے۔ موزے اتار دیجیئے اور اس کے کپڑے ڈھیلے کر دیجیئے۔ پنکھا چلتے ہوئے اور برف بھری تھیلیاں یا گیلا تولیہ جسم پر رکھتے ہوئے مریض کا درجہ حرارت کم کیجئے۔مریض کو نمک ملا پانی تھوڑا تھوڑا پینے کو دیجیئے۔تکلیف کی شدت کم نہ ہونے کی صورت میں مریض کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیے۔یاد رکھیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے