ہنگو (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی پر کنٹرول اور صحت سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ڈینگی اور دوسرے مہلک بیماریوں سے متعلق عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تا کہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔