ایبٹ آباد (مانند نیوز)چیرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن اور وژن ہے اس موقع پرچیرمین بی او جی نے ڈاکٹر ذوالفقار اور ڈاکٹر صائمہ کی گرفتاری کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔بی او جی کے چیئرمین ڈاکٹر عابد جمیل کے دورے کے دوران ممبر بی او جی جعفر شاہ کے ساتھ ساتھ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان شامل تھے۔دورے کے دوران چیرمن بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل نے انکالوجی ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی دورہ کیا جہاں ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔بی او جی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ اس ادارے کو مزید بلندیوں کی طرف لے جانے میں پراعتماد ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور طبی تعلیم کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ بی او جی چیرمین کی جانب سے فیصلہ سازی کی اہمیت پر زور دیا اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس ادارے کی ترقی ہمارا مشن اور وژن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے