جمرود(نمائندہ مانند )پشاور میں واقع خیبرہاوُس تک ضلع خیبرکے غریب عوام کی رسائی حاصل نہیں۔وہاں پر بیٹھے آفسران اپنے علاقوں میں مہینوں مہینوں وزٹ نہیں کرتے۔جلد خیبرہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کرینگے۔ال چیئرمینان اتحاد جمرود تٖفصیلا ت کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود کے آل چیئرمینان اتحاد جمرود کے ممبر و این سی چیرمین شاہدخان نے میڈیا سے گفتگو میں اظہار خیال بیان کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں واقع ایک عالیشان دفتر ہے نہ وزیراعلی ہاوُس ہے اور نہ گورنرہاوٗس بلکہ ضلع خیبر گریڈ 18کے آفسرڈپٹی کمیشنر خیبرکا دفتر ہے جسکو خیبر ہاوٗس کہتے ہیں۔جہاں پر آفسری اور رہائش دونوں شاہانہ طرز کے ہیں۔یہ ایک غریب قبائلی ضلع کی عوام کے آفسر کا دفتر ہے،یہاں پر ایک ڈپٹی کمشنر، تین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بیٹھتے ہیں،لوکل گورنمنٹ کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بیٹھتے ہیں۔ یہاں پر اب بھی ریٹائرڈ ملازمین ریڈرز اور دوسرے اہم عہدوں پر بیٹھے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خیبر آفس میں کلاس فور،کلریکل سٹاف اور دیگر عہدوں پر بیٹھے پشاور کے رہائشی ہے جو رشوت اور سفارش پر بھرتی ہوئے ہیں جن میں اب زیادہ تر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جو اب انکی جگہ پر انکے بچے بھرتی ہوئے ہیں۔حال ہی میں بھی سفارشی لوگ بھرتی ہوئے ہیں۔دفتر ضلع خیبر کا ہے جبکہ آفس پر قابض خیبر کے نہیں ہیں۔ڈی سی آفس خیبر پر خیبر پولیس کی ایک پلاٹون تعینات ہے جن میں بض ڈیوٹی نہیں کرتے لیکن ڈیوٹی سے چھپنے کے لئے۔وہاں پر ڈیوٹی لگائی ہے۔خیبر ہاوس،ضلع خیبر کے عوام کے لئے درد سر ہے خیبر کے دور دراز علاقوں وادی تیراہ، شلمان، اور ملاگوری اور دیگر علاقوں کے عوام اپنے معمولی کام کے لئے جب خیبر ہاوس پشاور جاتے ہیں تو پشاور کے کسی ہوٹل میں رات گزارتے ہیں جو غریب عوام کے بس کی بات نہیں ہے۔خیبر ہاوس پشاور میں بیٹھے افسران دو مہینے میں دو دفع خیبر کا وزٹ نہیں کرتے اور نہ ہی یہاں ضلع خیبر میں مختلف محکموں کے دفاتر کا دورہِ کرتے ہیں، یہاں کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہے، کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دئے گئے ہیں، غریب عوام کے لئے ان ہسپتالوں میں کوئی سہولت نہیں جسکی وجہ سے پشاور کے ہسپتالوں میں علاج کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر خیبر اپنے ضلعے کے حالات سے غافل ہے۔یہاں ترقیاتی کاموں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ترقیاتی کام کرپٹ ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں منتخب بلدیاتی نمائندے ایک معمولی دستخط کے لئے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے پاس خیبر ہاوس جاتے ہیں۔ضلع خیبر کے عوام نے منتخب نمائندوں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سب باتوں کا فوری نوٹس لیکر خیبر ہاوس کو خالی کرکے ضلع خیبر منتقل کیا جائے بصورت دیگر آ ل چیئرمینان اتحاد جمرود قبائلی عمائدین کے ہمراہ خیبرہاوُس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دینے پر مجبور ہوجائے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے