پشاور (مانند نیوز) ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے زیرِ اہتمام "بلڈ ڈونیشن اینڈ کیک کٹنگ” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں مختلف مکاتب فکر اور کثیر تعداد میں پشاور کے باسیوں نے شرکت کی. تقریب میں تھیلسیمیا اور ڈیش ڈیش کے مریض اور ان کے لواحقین کے علاوہ رفاہی تنظیموں کے افراد بھی شریک ہوئے۔تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہی دینا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین صاحبزادہ محمد شبیر نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریوں کے پھیلا کو روکنے کی آگاہی دینا ہے۔اسی مقصد کے لئے میڈیا، رفاہی تنظیموں اور ہیومن رائٹس کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔کیک کاٹنے کا مقصد متاثرہ مریضوں کی داد رسی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ان مریضوں کی زندگی مایوسی کا شکار ہے لہذا ان کی خوشی ہمارے لئے باعث راحت ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہماری آرگنائزیشن کا فریضہ ہے۔ہم تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے متاثر غریب اور نادار مریضوں کو مفت خون کا عطیہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ گلی محلوں میں کام کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ان بچوں کو کتب اور کاپیوں سے لے کر ان کے یونیفارم تک مفت دیا جاتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تاکہ غریب اور بے بس لوگوں کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے تمام شرکا اور خون کا عطیہ دینے والے خواتین و حضرات کاشکریہ ادا کیا۔ ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے کوآرینیٹر ارباب شکیل خان نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا خطرناک اور جان لیوا امراض ہیں لہذا ان کاتدارک اور روک تھام کا شعور کی عوام تک رسائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رجحان غلط ہے کہ خون کا عطیہ دینا نقصان دہ ہے۔خون کا عطیہ دینا باعث صحت اور ثواب ہے لیکن عوام میں اس کی آگہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ہمیں اس منفی رجحان کو ختم کرنا ہو گا۔ہیومن کیئر بلڈ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر صحت ڈاکٹر مدرار یوسفزئی نے کہا کہ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی خون کا عطیہ دینا چاہئے۔اکثر خواتین

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے