پبی (مانند نیوز)پی پی پی خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدر، سابق وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار علی خان سے ان کے رہائش گاہ زر باغ پبی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں اور صدر پاکستان اصف علی زرداری کی ملک و قوم کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات اور اقتصادی پالیسیاں اور ملکی حالات کو بہتری کی طرف لے جانے پر اور صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کے لیے عزم کا اظہار کیا