کوہاٹ (مانند نیوز)آنے والے محرم الحرام کے پیش نظر ضلع کوہاٹ میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع کوہاٹ کی حدود میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت وال چاکنگ، ڈبل سواری (ما سوائے محرم الحرام کے ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین)، اشتعال انگیز فرقہ وارانہ نعروں /تقاریر کرنے، کسی مذموم مقصد کیلئے عوامی مقامات پر پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع، اسلحہ کی نمائش، اذان اور محرم کے ماتم کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال، قابل اعتراض/فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم، گاڑیوں کے رنگین شیشوں، ہوائی فائرنگ، چھوٹے کنٹینرز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت، پٹاخوں کے فروخت اور استعمال، جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف میں عمارتوں /گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے، جلوس کے راستوں یا امام بارگاہوں کے احاطے میں واقع ہاسٹلوں /سرائیوں اور گھروں میں اجنبیوں کے ٹھہرانے، ضلع کوہاٹ میں تعمیراتی سامان کو سڑک کے کنارے رکھنے اور مہاجرین کیمپوں سے باہرافغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر فوری طور پر عرصہ 30 دن کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طور پر کیا گیا۔