پبی (مانند نیوز)اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کہا ھے کہ ھم حقوق مانگ کر نہیں چھین کرلینگے۔پنش اصلاحات کے نام پر کرپٹ آشرافیہ نے ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا۔آئی ایم ایف کو بہانہ بنا کر ملازمین سے پنشن کا حق چھین لیا۔کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ھاتھوں سے لوٹا اور ملک کو دیوالیہ ہونے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا۔ کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ نے ملک کو کنگال کیا۔اور 75 سال سے کرپٹ آشرافیہ اور کرپٹ بیوروکریٹ اس ملک کو دیمک کی طرح اندر سے کھوکلا کیا ھے۔اپنے عیاشیوں اور پروٹوکول کے لئےIMF سے قرضہ لے کر باھر ممالک میں اپنے لیے اور اپنے بچوں کیلیے شاپنگ مال اور عالیشان محلات تعمیر کر رھے ھیں۔اور ملک کے غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو قرضوں تلے دفن کردیا۔ملک میں اشیائے خورد نوش یوٹیلیٹی بلز جان بچانے والے ادویات میں بیتحاشا اضافے نے سرکاری ملازمین کا جینا حرام کردیا۔کرپٹ آشرافیہ ایک طرف مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتا اور دوسری طرف پنشن کو ختم کرنے کا کالا قانون نافذ کردیا۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے پنشن کو ختم کرنے کا جو بل وفاقی بجٹ میں منظور کی ھے۔وہ وفاقی حکومت فوری طور پر واپس لیں۔ورنہ جولائی کیپہلے ھفتے میں وفاقی حکومت کے کرپٹ آشرافیہ کے خلاف زبردست احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پڑاو ڈالینگے۔اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے