لوئر دیر (مانندنیوز )ماہ جون کے دوران لوئر دیر پولیس نے بڑی تعداد میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا،اس سلسلے میں ڈی پی او لوئر دیر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں لوئر دیر پولیس نے ماہ جون کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کیا۔ڈی پی او آفس سے جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق لوئر دیر پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران مقدمات میں مطلوب 401ملزمان،عرصہ دراز سے مطلوب 12 مجرم اشتہاری کو گرفتار کیاہے۔اسطرح گزشتہ ماہ میں 22 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس12798 گرام،ہیروئین 24 گرام،آئس 138 گرام برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کئے ہیں۔اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران کلاشنکوف 8،رائفل 02،شاٹ گن04،پستول 39،کارتوس608،چارجر 72 عدد برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیں ہیں۔اسی طرح لوئر دیر پولیس نے ٹوٹل مال مسروقہ مالیت 99 لاکھ 24 ہزار روپے کے برآمدگی کی ہیں۔