پشاور (مانندنیوز ) پاک فاؤنڈیشن آرگنائزیشن کی زیرِ اہتمام "بلڈ ڈونیشن اینڈ کیک کٹنگ ” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں مختلف مکاتب فکر اور کثیر تعداد میں پشاور کے گردنواں سے آے ھوے لوگو نے کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب میں تھیلسیمیا اور ہموفیلیاء کے مریض اور ان کے لواحقین کے علاوہ رفاہی تنظیموں کے افراد بھی شریک ہوئے۔تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہی دینا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن مس ہما سکندر نے کہا کہ تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہی دینا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ھمارے پروگرام کا مقصد متاثرہ مریضوں کی داد رسی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ان مریضوں کی زندگی مایوسی کا شکار ہے لہٰذا ان کی خوشی ہمارے لئے باعث راحت ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاک فاونڈیشن مس فاطمہ بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین صاحبزادہ محمد شبیر نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریاں موروثی اور جان لیوا ہیں. آنھوں نے کہا کہ۔تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہی دینا تھا اس موقع پررفاہی تنظیموں کے چیف ایگزیکٹیوز اور ہیومن رائٹس کے نمائندوں کو مدعو کیاژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے کوآرینیٹر ارباب شکیل خان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہماری آرگنائزیشن کا فریضہ ہے.ہیومن کیئر بلڈ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر صحت ڈاکٹر مدرار یوسفزئی نے کہا کہ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی خون کا عطیہ دینا چاہئے۔اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ خون کا عطیہ دینے سے وہ بیمار ہو جائیں گی جو اُنکی غلط سوچ ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پشاور ڈویژن کے چیئرمین ملک امتیاز خلیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے . اُنہوں نے نوجوانوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تاکہ غریب اور بے بس لوگوں کی مدد کی جا سکے پروگرام کے آخر میں تھلیسیمیا سیمتاثرہ مریضوں اور شرکاء تقریب نے مل کر کیک کاٹا اور ملکی سلامتی، محرم الحرام کے پرامن گزر جانے کے لئے اور تمام بیماروں کی شفا یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی