باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ہونے والے دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللّٰہ جان بحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) بخت منیر کے مطابق دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈی ایس پی بخت منیر کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔