واشنگٹن (مانند نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے عملے کے ساتھ کالز اور ڈیموکریٹک قانون سازوں اور گورنروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اس دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی مجھے باہر نہیں نکال رہا، نہ میں دستبردار ہورہا۔گرتی ہوئی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔ڈیموکریٹک گورنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور منی سوٹا کے گورنر ٹیم والز کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر شامل تھے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف ریاستوں کے گورنروں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ حامیوں نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے بعد81 سالہ جو بائیڈن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، اس مباحثے کے دوران جو بائیڈن کے جوابات واضح نہیں تھے اور وہ ہکلاہٹ کا بھی شکار رہے۔امریکی شہریوں کو صدر کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق ہیں تاہم جمعرات کے مباحثے میں ناقص کارکردگی نے ان خدشات کوتقویت دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے